Tag Archives: مہنگائی

مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی



ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،17اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے ،آلو 3 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے، 800 گرام نمک ایک روپیہ جب کہ لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو،چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 جب کہ  چینی3 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا45 روپےسستا ہوا ہے جب کہ چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اثر، مہنگائی کی شرح بھی گر گئی



پیٹرولیم قیمتوں میں کمی آنے کے بعد مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ14 اشیاء مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کے بعد چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے پیاز 9 روپے 48 پیسے دال مسور 11 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ساتھ ہی چائے کی پتی مصالحہ جات چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔انڈے، مٹن،بیف سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پٹرول سستا ہوتے ہی مہنگائی میں کمی آنے لگی: ادارہ شماریات



ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 24 اشیائے ضروریہ سستی جبکہ 13 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوئے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ 7 فیصد کم ہو کر سالانہ بنیادوں پر 35.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 10 روپے، زندہ مرغی فی کلو 16 رویے سستی ہوئی۔

دال مسور فی کلو 11 روپے، دال چنا اور دال مونگ 6، 6 روپے سستی ہوئیں۔

آزادکشمیر: مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف مکمل ہڑتال



ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح اور بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکس لگانے کے خلاف آزادکشمیر بھر میں آج پہیہ جام شٹرڈائون ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مظفرآباد، میرپور اور پونچھ ڈویژن میں تمام کاروباری مراکز بند ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

آزادکشمیر کے مختلف مقامات پر مرکزی شاہراہوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے، صرف ایمبولینسز کو جانے کی اجازت ہے۔

احتجاج کے دوران آزادکشمیر کے مختلف مقامات پر مظاہرین ٹولیوں کی شکل میں جمع ہو کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر مشتاق نے مظفرآباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے۔

مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ، اعدادوشمار جاری



پاکستان میں ایک بار پھر مہنگائی کی شرح 31.44 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ستمبر کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں دال لوبیا7.1 فیصد، دال ماش 9.46، چینی 10.8، سبزیاں 11.7، دال مسور 19.8 اور پیاز 39.3 فیصد مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات 11.3 جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرائے 4.2 فیصد بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ستمبر 2022 سے ستمبر 2023 تک بجلی کی قیمت میں 163.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چینی 93.4، آٹا 87.5 اور چائے کی قیمت میں 83.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ کے کرائے 55.6 فیصد بڑھے، اس کے علاوہ اسٹیشنری 42.7 جبکہ گھریلو سامان کی قیمت میں 38.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔