Tag Archives: مینار پاکستان

نہیں پتہ تھا مینار پاکستان شیروں کے لئے کم پڑ جائے گا، مریم نواز، جلسے کے سٹیج پر فلسطینی پرچم لہرایا



مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر مینار پاکستان جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے۔ دیکھ لو! وہ آج اپنی سکرینز پر دیکھ رہے ہوں گے۔ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، وہ دیکھ رہے ہوں گے نواز شریف اپنے لوگوں میں واپس آ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا تھا مینار پاکستان مسلم لیگ کے شیروں کے لیے کم پڑ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ’آج تقریر صرف نواز شریف کریں گے۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ جو کہتے تھے کہ مسلم لیگ ن میں سے ش نکلے گی وہ دیکھ لیں آج سب سٹیج پر ایک ساتھ ہیں، م اور ش ایک ساتھ ہیں ، انہوں نے اپنے والدنوازشریف اور چچا شہبازشریف کی طرفہ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھائیوں کی جوڑی سلامت رکھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نوازشریف کا ایک اور عروج دیکھنے جارہاہے۔
مریم نواز نے جلسے کے سٹیج پر فلسطین کا پرچم لہرایا اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

مینارپاکستان جلسے میں کتنے لوگ تھے، اعدادوشمار سامنے آگئے



مسلم لیگ (ن) کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آگئے ۔
مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں ن لیگ کے قائد نے تقریر کی اور نو نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔
لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ اسپیشل برانچ کا ماننا ہے کہ جلسہ گاہ میں 75 ہزار لوگ موجود تھے۔ اسی طرح انٹیلی جینس بیورو کے مطابق 65 سے 70 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ 80 سے 90 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔
اُدھر حساس ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ 5 ہزار لوگ موجود تھے۔

نواز شریف نے امن کی فاختہ کو فضا میں چھوڑا، فلسطین کا پرچم لہرایا، جلسے کے اختتام پر دعائی کرائی



پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تقریر شروع کرنے سے قبل امن کی علامت فاختہ کو فضا میں چھوڑا۔
جلسے کااغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جبکہ نعت رسول مقبول کے لئے ان اشعار کاانتخاب کیا گیا جس میں فلسطین کے ساتھ ہمدردی کااظہار ہوتاہے۔
اپنے خطاب کے دوران نوازشریف نے فلسطین کا پرچم لہرایا اور پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے عوام کی مدد کریں،جلسے کے دوران نوازشریف نے دعا بھی کرائی ۔ نوازشریف نے جلسے کے شرکا کو کو وظائف بھی بتائے ۔
سابق وزیراعظم نے جیل میں گزرے دنوں اور جلاوطنی کے دوران پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا اور اپنے دور کے منصوبوں پر کابھی خصوصی ذکر کرتے رہے۔

نواز شریف واپسی: مینار پاکستان گراؤنڈ میں کتنی کرسیاں لگائی گئی ہیں؟



پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف تقریباً 4 سال بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مسلم ن کی جانب سے دعویٰ کی جا رہا ہے کہ مینار پاکستان گرائونڈ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

مینار پاکستان لاہور میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گرائونڈ میں لائٹوں اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئی ہیں۔

نوازشریف دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد میں لینڈنگ کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔