آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بدترین شکست سے دوچار کردیا۔
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈ کو 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے شاندار سنچریاں سکورکیں، میکسویل نے 44 گیندوں پر9 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے106 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر93 گیندوں پر11 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے104 رنز بنائے۔ سٹیون سمتھ نے 71 اورمارنس لیبوشگن نے بھی 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔
اس میچ میں کئی ریکارڈ بھی جن میں کسی بھی ایک روزہ کرکٹ میچ میں سب سے بڑے مارجن 309 رنزسے شکست کا ریکارڈ شامل ہے۔
اس میچ میں نیدر لینڈ کی طرف سے باس ڈی لیڈے ایک روزہ کرکٹ کے سب سے مہنگے بولرثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوور ز میں 115 رنز دیئے، اس سے قبل کسی ایک بولر کو سب سے زیادہ 108 رنز پڑے تھے ۔