Tag Archives: نگران پنجاب حکومت

نگران پنجاب حکومت کا رواں سال ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ



لاہور( این این آئی)نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ہی ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اکتوبر 2023 تک کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔

اب نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایل ڈی اے کی آئندہ بجٹ میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کیلئے 7 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی استدعا کی ہے۔

رائیونڈ روڈ، فیروزپور روڈ سمیت 114 سڑکوں کی مرمت کا پلان بنایا گیا، ایل ڈی اے نے گرانٹ ان ایڈ کے تحت فنڈز کی استدعا کی ہے۔

رواں اور گزشتہ مالی سال میں بھی ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے 5 ارب سے زائد کا قرض لیا تھا۔