آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو99 رنز سے شکست دے دی ۔ 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔نیدر لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں70 سے بھی کم سکور پرگرگئی تھیں، نیدر لینڈ کی طرف سے کولن ایکرمین 69 رنز بنا کرٹاپ سکورر رہے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پرجم کر کیویز کامقابلہ نہ کرسکا۔
بھارتی شہرحیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رن بنائے
کیوی ٹیم کی جانب سے ولینگ 70 رن بنا کر نمایاں رہے، کیوی کپتان ٹام لیتھم نے 53 اور رچن رویندرا نے 51 رن بنائے۔
ڈیرل مچل نے 48 اور ڈیون کونوے نے 32 رن بنائے، مارک چیپمین 5 اور گلین فلپس 4 رن بناسکے۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔