پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاتی امراء میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی،جس میں پارٹی قائد نوازشریف، صدرشہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز اور اسحق ڈار نے شرکت کی ۔
نشست میں نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد ملکی سیاسی پس منظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت سے ملاقات اور ٹیلی فونک رابطوں کا فیصلہ ہوا ہے، شہبازشریف کی تجویز کے بعد نوازشریف اگلے 2 روز میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، عطا ءاللہ مینگل، بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف رہنماؤں سے خود رابطے کریں گے۔