Tag Archives: وزیر توانائی

گھریلو صارفین کو سردیوں میں 8 گھنٹے گیس ملے گی ، وزیر توانائی



نگران وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس 8 گھنٹے ہی ملے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  محمد علی نے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر تندور والوں پر نہیں پڑے گا ،ایل پی جی قیمتوں اور سپلائی پر اوگرا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، حالات سے لگتا ہے کہ گھروں کو ایل پی جی گیس پر شفٹ ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریفائنری نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پاکستان ریفائنری روس سے خام تیل خریدے گی، اس خام تیل کی درآمد سے 10سے 15 ڈالر فی بیرل فائدہ ہو گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  سستی گیس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے نقصانات 400 ارب روپے ہیں، دسمبر کے لیے ایل این جی کے 2 کارگوز خرید لیے ہیں۔ جنوری کے لیے بھی ایل این جی کے 2 کارگوز خریدیں گے۔

سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ ہو گی یا نہیں؟ وزیر توانائی نے بتا دیا



اسلام آباد (این این آئی) نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی، جس طرح گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی، اسے جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موسمِ سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے 2 ایل این جی کارگوز خرید لیے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی چوروں سے اب تک 16 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نجکاری کے حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے پہلی ترجیح ہے۔