Tag Archives: ٹاسک فورس تشیکل

جعلی پاسپورٹس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل



افغان باشندوں سے 12 ہزار سے زائد جعلی پاسپورٹ برآمد ہونے  کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے اعلی سطح کی 9رکنی مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ نے 9 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ڈی جی آئی بی کی سربراہی میں ٹاسک فورس پاسپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کرے گی، ٹاسک فورس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے کے افسر شامل کر لئے گئے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر، نادرا اور پی ٹی اے کے نمائندگان بھی شامل ہیں، ٹاسک فورس 15روز میں  رپورٹ حکام کو پیش کرے گی۔۔

پاسپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم ٹاسک فورس میں وزارت داخلہ حکام بھی شامل ہیں، وزرات داخلہ نے ٹاسک فورس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس سے قبل وزارت داخلہ نے 5 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی تھی ، جسے  تحیلیل کر دیا گیا۔