Tag Archives: ٹرمپ

دوبارہ صدر منتخب ہوا تو پہلے ہی دن مسلمانوں کاداخلہ بند کروں گا،ٹرمپ



سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں دوبارہ صدر منتخب ہوا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر سفری پابندیاں عائد کردوں گا۔

 ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ریپبلکن یہودی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہم بنیاد پرست مسلمان دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے۔

 ٹرمپ کا مزیدکہنا تھا کہ میں اسرائیل کی ریاست میں اپنے دوستوں اور اتحادیوں کا اس طرح سے دفاع کروں گا جیسا اس سے قبل کسی نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع تہذیب اور وحشت کے درمیان، شائستگی اور بداخلاقی اور اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو سفری پابندیاں یاد ہیں؟ صدر منتخب ہوتے ہی پہلے دن میں اپنی سفری پابندی بحال کردوں گا۔

واضح رہے کہ 2017میں اپنے عہد صدارت کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن اورابتدائی طور پرعراق اور سوڈان کے مسافروں کے داخلے پر بڑے پیمانے پرپابندیاں عائد کر دی تھیں۔

صدر جو بائیڈن نے 2021 میں منصب صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے ہی ہفتے میں اس پابندی کو واپس لے لیا تھا۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کوایک بار پھر جرمانہ کردیا



امریکی عدالت نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کوایک بار پھر جرمانہ کردیا ۔

نیویارک کی سپریم کورٹ میں سول فراڈ کے مقدمے کی سماعت کے دوران جج آرتھر ایف اینگورون نے دوسری بار عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10 ہزار ڈالرجرمانہ عائد کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ جرمانہ 3 اکتوبر کے اس حکم نامے کی خلاف ورزی پرکیا گیاجس میں ٹرمپ نے جج کے اعلیٰ کلرک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما شومر کی “گرل فرینڈ” کہا تھا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہ جج انتہائی متعصب ہے۔ اس کے ساتھ ایک ایسا شخص بھی بیٹھا ہوا ہے جو جج سے بھی زیادہ متعصب ہے۔

جرمانے سے قبل گواہ کے طور پر اپنی مختصر پیشی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جج اینگورون کو مطلع کیا کہ انہوں نے اپنے بیان میں “آپ کا اور کوہن” کا حوالہ ضرور  دیا تھا لیکن متعصب صرف کوہن کو کہا تھا۔

جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہ آپ دوبارہ اس قسم کی حرکت نہ کریں تو بہتر ہوگا ورنہ آپ کے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔

اس سے قبل 20 اکتوبر کوعدالت کے اعلیٰ کلرک پر تنقید کرنے والی پوسٹ کو سوشل میڈیا سے نہ ہٹانے پرڈونلڈ ٹرمپ کو 5 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا۔

 

سابق امریکی صدر ٹرمپ دھوکا دہی میں ملوث قرار



واشنگٹن (این این آئی )امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج Arthur Engoron نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اور انکی کمپنی نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی۔

امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ انکی ایک پراپرٹی کا خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن پراپرٹیز کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ان میں مار اے لاگو، پارک ایونیو پر واقع عمارت، ٹرمپ ٹاور میں پینٹ ہاوس اور ویسٹ چیسٹر کاونٹی میں ایک اسٹیٹ شامل ہے۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل Letitia James نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تاکہ وہ بہتر بزنس ڈیل کرسکیں۔

ٹرمپ کے وکلا کا دعوی تھا کہ سابق صدرنے اثاثوں کی قیمت درست بتائی تھی اور یہ وہ مالیت ہے جو ٹرمپ نے بطور وژنری رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سمجھی تھی۔ سابق صدر ٹرمپ اور انکے بزنس ساتھیوں کیخلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔