Tag Archives: پاسپورٹ

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے خوشخبری



تکنیکی پیچیدگیوں کی وجہ سے رکے ہوئے تمام پاسپورٹس چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہو گیا ہے ۔

فاسٹ ٹریک درخواستوں والے پاسپورٹس آج سے مقررہ مدت میں ہی فراہم کیے جائیں گے۔

ارجنٹ پاسپورٹ کا بیک لاگ بھی 2سے 3روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

زیرالتوا نارمل پاسپورٹس درخواستوں کی بروقت فراہمی اور پرنٹنگ کیلئے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

بیرون ملک جانے والوں کے لئے بری خبر،نئے پاسپورٹس کیلئے لیمینیشن پیپر ختم



لاہور(این این آئی ) محکمہ پاسپورٹ کے پاس نئے پاسپورٹس کیلئے لیمینیشن پیپر ختم ہونے کی اطلاعات نے شہریوں کوپریشانی میں مبتلا کردیا۔
ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لیمینیشن پیپر کیلئے متعلقہ حکام نے بروقت اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ کراچی سمیت ملک بھر میں نئے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اورترسیل متاثرہونے کاخدشہ پیدا ہوگیاہے اور لیمینیشن پیپر کی عدم دستیابی سے پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
لیمینیشن پیپر ختم ہونے اورپاسپورٹس فراہمی میں تاخیر کے سبب عمرہ،علاج ،تعلیم،سیاحت اورملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد کومشکلات کاسامنا ہوگا۔

محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں



کراچی(این این آئی)محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 اور ارجنٹ پاسپورٹ پانچ روز میں ملے گا۔

پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ اجرا کے معاملے پر محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کردی ہیں، جس میں کہاگیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے۔

چند شر پسند عناصر پاسپورٹ کو منفی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کااجرا 21روزمیں ہوگا اور ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی کہ پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں، متعلقہ پاسپورٹ دفاترمیں صبح 8تا دوپہرایک بجے تک جاسکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 8 تا دوپہر 12 تک درخواست دی جاسکتی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ سے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔