بھارتی شہراحمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی ترانے کی گونج اور سبزہلالی پرچم لہرانے پرسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کوسانپ سونگھ گیا ۔
کرکٹ کے عالمی کپ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے شائقین اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے بھارت کارخ کررہے ہیں لیکن بھارت کی مسلم دشمنی میگاایونٹ کی میزبانی کے دوران بھی کم نہ ہوسکی ۔ بھارت نے پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ میگاایونٹ کی کوریج کرنے والے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری نہیں کئے۔
14 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے ایک ہائی وولٹیج میچ کے دوران جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری تو گرائونڈ بھارتی شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور پاکستانی شائقین کی کمی پوری شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی تھی۔ ایسے میں جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھارت کے متعصب وزیراعظم کے آبائی شہر اوربھارتی وزیراعظم کے نام سے ہی منسوب نریندرا مودی سٹیڈیم میں پوری شان وشوکت کے ساتھ لہرا رہاتھا۔
سٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ترانے کی گونج نے پوری دنیا کو پاکستان کی موجودگی کااحساس دلایا۔
Tag Archives: پاکستانی پرچم
نمیرا سلیم امریکہ پہنچ گئیں:5اکتوبر کو خلاء میں جائیں گی
پاکستان کی ہونہار بیٹی نمیرا سلیم خلا میں سفر کے لیے امریکا پہنچ گئی ہیں۔
نمیرا سلیم کراچی سے امریکا کے شہر ٹیلس پہنچی ہیں اور وہ 5 اکتوبر کو خلا کا سفر کریں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نمیرا سلیم کا کہنا تھا کہ وہ اس سفر کے لیے پر عزم ہیں۔
گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر کا گلیکٹک 04 نامی مشن 5 اکتوبر کو سفر پر روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ دبئی میں مقیم نمیرا سلیم وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے 2007 میں قطب شمالی اور 2008 میں قطب جنوبی پر بھی پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔