Tag Archives: پاک فوج

خیبرپختونخوا ، 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے دو جوان شہید ، ایک دہشت گرد ہلاک



خیبرپختونخوا میں 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔

ایک اور واقعے میں، جنوبی وزیرستان کے ضلع سرویکائی کے عام علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں دو بہادر سپاہی سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ملکی دفاع میں ایک اور سنگ میل عبور، غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ



ملکی دفاع میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بتانا ہے کہ کمانڈر اے ایس ایف سی کی جانب سے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو خوب سراہا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، افسروں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

لانچنگ کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے جنہوں نے مشاہدہ کیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملے تشویشناک : غیرقانونی قبضے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، پاک فوج



راولپنڈی: پاک فوج نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 260 ویں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو( جنرل ہیڈ کوارٹر) میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے معصوم شہریوں کے جانی نقصانات پر تشویش کااظہار کیا ۔
آرمی چیف نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اسٹریٹجک اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی اور پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔
کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جامع جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ پاک فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ مافیاز اور کارٹیلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کوغیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔
فورم نے یکم نومبر 2023 سے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے اور ملک بدر کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔
آرمی چیف نے تمام متعلقہ افراد کو تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی یا ملک بدری کے لئے سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شرکاء نے ربیع الاول کے مقدس مہینے میں مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں سیکورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل دی جانے والی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
شرکاء نے عزم کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست کے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج 44 ہزار ایکٹر بنجر زمینیں قابل کاشت بنائے گی



راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں پاک فوج 44 ہزار ایکٹر بنجر زمینیں قابل کاشت بنائے گی۔
سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے تحت زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جہاں ابتداء میں ایک ہزار ایکڑ بنجر زمین کو کاشت کاری کے قابل بنایا جائے گااس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جائے گا، منصوبے سے کاشت کاروں کی معیشت بہتر ہوگی، غذائی قلت پر قابوپایا جائے گا۔علاقے کی عوام نے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاری کو فروغ ملے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

خیبر،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک



خیبر (این این آئی)سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔