Tag Archives: پرویز خٹک

پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا نہ روزگار ، چوروں کو نکالنے نکلا ہوں ، پرویز خٹک



تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، معیشت بھی تباہ کر دی گئی۔

 پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی حالت کی وجہ سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، مختلف پارٹیوں نے مختلف نعروں سے عوام کو ورغلایا، 35 سال سے ملک پر لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے حکومت کی، کب تک جھوٹے وعدے کرنیوالوں کا ساتھ دینگے ، میں کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی ، ان چوروں کو نکالنے نکلا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ ملک اس لئے آزاد ہوا تھا کہ یہاں بدامنی اور بے روزگاری ہو، ملک کی معاشی صورتحال کیا ہے، تین ارب ہزار خسارے کا بجٹ بناتے ہیں ، 35سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، ملک کو مقروض کس نے کیا، یہ بہت بڑا سوال ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے،  جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

صحت کارڈ ہم نے دیا یہ عمران خان کا ویژن نہیں تھا، پرویز خٹک



پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صحت کارڈ ہم نے دیا یہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ویژن نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میں غرور تھا اور وہی انہیں لے ڈوبا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا اور جب خدمت نہ کر سکے تو پارٹی چھوڑ دی۔

پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال حکومت میں ایک وعدہ پورا نہیں کیا تو مجھے سوچنا پڑا کہ کب تک ان جھوٹوں کا ساتھ دیتا رہوں گا ۔

میں ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی کسی کی منت سماجت کرنے والا ہوں، پرویز خٹک بھوکا رہے گا لیکن حرام نہیں کھائے گا۔

پی ٹی آئی میں ایماندار لیڈر نہیں بلکہ پیسے والے ہیں اور میں جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی کام کرتا ہوں۔

جھوٹے وعدے نہیں ، منشور پر 100 فیصد عمل کرینگے، پرویز خٹک



پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم جو وعدہ کریں گے، جو منشور دیں گے اس پر 100 فیصد عمل کریں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، بطور وزیراعلیٰ میں ہر 3 ماہ بعد علماء کونسل کے ساتھ میٹنگ کرتا تھا، صوبے میں دین کیلئے بہت کام کئے ہیں، کسی حکومت نے مساجد نہیں بنائیں، ہم نے مساجد تعمیر کرنا شروع کیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم نے علماء کرام کے لیے وظیفہ مقرر کیا، ہم خدمت کے لئے آئے ہیں، ہمارا کام صرف کرسی کے لئے نہیں ، بطور وزیراعلیٰ کوشش کی کہ لوگوں کی زندگی آسان ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس صوبے میں نظام کو ٹھیک کرنا ہے، ہم نے پہلے بھی کارکردگی دکھائی، ہماری پارٹی کا نعرہ ہے ہم امن چاہتے ہیں، امن ہو گا تو خوشحالی آئے گی، میں صرف نعرے نہیں لگاتا،ہم جھوٹے وعدے اور غلط کام نہیں کریں گے، اپنے منشور پر 100 فیصد عمل کریں گے۔