پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہو گا ، جس کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہو گا۔
ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔