Tag Archives: چمن دھرنا

پاسپورٹ کی شرط کے خلاف چمن میں دوسرے روز بھی دھرنا



پاک افغان سرحد پر آمدو رفت کے لئے پاسپورٹ لازمی قرار دینے کے خلاف بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔
چمن دھرنے میں شامل آل پارٹیز تاجراتحاد کے ترجمان اولس یار کے مطابق ہمارے تین مطالبات ہیں۔چمن سرحد پر پاسپورٹ کااطلاق نہ کیاجائے ۔ چمن سرحد پر تجارت کاسابقہ طریقہ کاربحال کیا جائے۔سرحد پر قانونی تجارت پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق سرحد سے 25 ہزار سے زائد لوگ روزانہ افغانستان آتے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں پر اچکزئی، نورزئی اور دوسرے (قبائل اور برادریاں) آباد ہیں، جن کی آدھے لوگ یہاں اور آدھے دوسری طرف افغانستان میں ہیں، یہ لوگ بھی متاثر ہو رہےہیں۔
نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کے مطابق ایک دستاویز پر سرحد سے آمدورفت حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے، جس کو واپس نہیں لیا جا سکتا۔
جہاں تک روزگار کا تعلق ہے تو ہماری کوشش ہے کہ ان کو متبادل روزگار دیا جائے۔ ہمارے دو، تین منصوبے زیرغور ہیں تاکہ یہ لوگ بے روزگار نہ ہوں۔ ان سمگلرز کی تعداد بہت قلیل ہے، جو ہم سب کو پتہ ہے۔