مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے استقبال کے لئے عوام کو اکٹھا کرنے کیلئے بریانی اور موٹر سائکلیں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں جنت میں جانے کی خوشخبری بھی دینا شروع کر دی ہے۔
اس امر کا انکشاف کمالیہ میں اسوقت ہوا جہاں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمان نے اپنے حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کا استقبال کرنے والے جنت میں جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا جو اس کارنر میٹنگ میں آ گئے ہیں ان کو تو جنت میں جانے سرٹیفکیٹ ملے گا لیکن جو لوگ 21 اکتوبر کو لاہور جائینگے ان کے لئے تو جنت یقینی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور جانے والے سیدھے جنت میں جائیں گے۔