Tag Archives: چین

چین نے وزیر دفاع،وزیر خزانہ سمیت 4وزرا کو برطرف کر دیا



چین نے وزیر دفاع لی شانگ فو اور سابق وزیر خارجہ چن گانگ سمیت 4 وزرا کو کابینہ سے برطرف کردیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی قائمہ کمیٹی کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں دونوں وزرا کو کابینہ کی رکنیت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی نے چن گانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلے برطرف کر دیا تھا تاہم وزیر دفاع لی شانگ فو کوہٹانے کا کوئی سبب نہیں بتایا گیا۔
سی سی ٹی وی کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر وانگ زیگنگ اور وزیر خزانہ لیوکن کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے، ان کی جگہ موجودہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی پارٹی سیکریٹری ین ہیجن اور وزارت خزانہ کے پارٹی سیکریٹری لان فوان کو مقرر کیا جائے گا۔

اسرائیل فلسطین تنازع میں شدت: چین نے 6 بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیے



اسرائیل اور فلسطین کے جاری تنازعے میں دن بدن شدت آ رہی ہے، چینی وزارت دفاع نے بھی کشیدگی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشرکہ مشقوں کے اختتام پر چینی ٹاسک فورس نے نامعلوم مقام کا رخ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور چین کی جانب سے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کرنا انتہائی غیر معمولی پیشرفت ہے۔

واضح رہے کہ چین نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کا حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام قرار دیا ہے۔ چینی صدر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی ضروری ہے۔

ادھر امریکا اس سے پہلے ہی اپنا جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کر چکا ہے جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔

اسرائیل فلسطین تنازع روکنے کے لیے مدد کی جائے: امریکا کی چین سے اپیل



امریکا نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے چین سے مدد مانگ لی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر فوری بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ امریکا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے مسئلے کے دوریاستی حل پر زور دیا ہے۔

پاکستان کی ہونہار بیٹی نائلہ کیانی کا ایک اور اعزاز



پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

نائلہ کیانی نے چین میں ماؤنٹ چو ایو کو سر کر لیا ہے اور وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی نے آج 8 ہزار 188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایو کو سر کیا، اس چوٹی کا شار دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی میں ہوتا ہے۔

نائلہ کیانی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستان خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔ نائلہ کیانی اور سربازخان آج چو ایو سر کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے۔