Tag Archives: ڈالر مہنگا

ڈالر 70 پیسے مہنگا ، قیمت 279.50 روپے ہو گئی



 روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 611  پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 343 پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی بڑی چھلانگ ، قیمت میں 2.97 روپے اضافہ



مسلسل چار ہفتوں کی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد روپے کی قدر میں کمی ہو گئی ۔ میں الر کی گراوٹ اور روپے کی پرواز کا سلسلہ رک گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر2 روپے ، 97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت  280 روپے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 5 ہفتوں کے دوران 30 روپے 30 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 101 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 632 پر آ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔