احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریفرنس کی بغیر کسی کارروائی کے 4 نومبر تک ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق ملزمان میں بشارت مرزا، ذوہیر صدیقی، شعیب وارثی ، خالد رحمان، ملک عثمان، یوسف جمیل اور اقبال زیڈ احمد شامل ہیں۔ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔