Tag Archives: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل و فلسطین جنگ پر سیاست چمکانے لگے



واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل و فلسطین کی جنگ پر سیاست چمکانا شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست آئیووا میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہیں ایک بار پھر وائٹ ہاس تک رسائی حاصل ہوئی تو وہ اسرائیل کے مخالفین کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دیں گے اور ایسے تمام غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیں گے جو اسرائیل اور یہودیوں سے نفرت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک بار پھر صدر منتخب ہوا تو غزہ کے پناہ گزینوں پر پابندی عائد اور حماس کے حمایتی پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کروں گا۔انہوں نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی سے متاثرہ ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کا بھی عزم کیا۔

حزب اللہ اسمارٹ، اسرائیلی وزیر دفاع احمق ہیں، ٹرمپ



واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع Yoav Gallant کو احمق قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پر حملہ ہوا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جو اسرائیل میں ہوا وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔سابق صدر نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران ہے۔

ٹرمپ نے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر طنز کیا کہ وہ یہ بات کبھی نہیں بھلا پائیں گے کہ نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو سن دو ہزار بیس میں نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔