Tag Archives: کرائے کم

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان



پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آٹا، گھی، چکن، دالوں اور چینی کے نرخ سمیت ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

تاریخ میں پہلی بار فیصل آباد میں پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا سیشن بہت اچھا رہا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے،انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کامیاب رہے، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد کمی ہوئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈیزل والی گاڑیوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی ہوئی ہے، پیٹرول والی بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کل تک 12 سے 13 فیصد کمی لانے کا دعویٰ کر دیا ہے،میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر فیروز جمال نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اس لئے اب عوام کو ریلف دینے کا وقت آ گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر لاحہ عمل طے کریں گے ، کرایوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشن ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو احکامات  دیے ہیں کہ کل سے کرایوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

پٹرول سستا ہونے کے بعد اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کر دیئے گئے



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی  کے بعد  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا ہے، جس کا اطلاق  فوری طور پر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیرصدارت تمام بس اڈوں کے کرایوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے کرایوں میں 10 فی صد کمی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں 23 مختلف روٹس پر کرایہ کم وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے۔

Image