Tag Archives: کرتارپور

کرتار پور راہداری نے ایک اور خاندان ملادیا



تقسیم ہند کے وقت بچھڑے ایک اور خاندان کی کرتار پور میں ملاقات ہوگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیام پاکستان کے وقت اسماعیل کا خاندان ساہیوال میں آکر بس گیا جبکہ سریندر کور کا خاندان جالندھر میں رہ گیا۔

دونوں خاندانوں کا کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا اور اس رابطے کے بعد دونوں خاندانوں کی کرتار پور میں ملاقات ہوئی۔

بہن بھائی کی 76سال بعد ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

دونوں خاندانوں نے ویزے کے حصول میں مزید  آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔