سندھ خیر پور کے علاقے نارا کینال میں باراتیوں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کشتی میں 11 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا ، جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ باراتی رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جا رہے تھے، کہ دریا کے ساحل کے قریب کشتی اچانک ڈوب گئی۔ 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتہ افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔