Tag Archives: گرفتار

امجد صابری، آرمی و رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار



کراچی میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے جس نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا ہے ۔

رحیم یار خان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان گرفتار



رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں پولیس نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی شہری کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا ۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ تلاشی کے دوران بھارتی شہری کی جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی ملے۔اس حوالے سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران نوجوان نے اپنا نام بپن اور تعلق راجھستان بھارت سے بتایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بھارتی نوجوان پولیس کی تفتیش کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔

ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف



کراچی(این این آئی) سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق کارروائی سرجانی ٹائون بلال کالونی فور کے چورنگی پر کی گئی جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 2014میں لسانی فسادات اور قتل و غارت گری عروج پر تھی، سیکٹرآفس کی جانب سے بلوچوں کو قتل کرنے کی ہدایات ملی۔

ہم نے لیاری گینگ وار کے عبد الوحید اور دانش اچہم کو گولی مار کر قتل کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہوا تھا، ملزم دانش کالا مقدمے میں اشتہاری ہو کر حیدرآباد میں روپوش رہا، ملزم جیسے ہی کراچی واپس آیا خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، اب تک 10 ہزار افراد گرفتار



ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 23 ہزار 152 مقدمات درج ہوئے اور 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہاکہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں اور اس دوران 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران حیسکو میں 2 ارب 69 کروڑ روپے ریکور ہوئے جبکہ پیسکو میں کریک ڈائون کے دوران 2 ارب 42 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ 75 فیصد مجموعی چوری کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا سے صرف 725 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملتان،بینائی متاثر کرنیوالے انجیکشنز کی فراہمی پر 2 افراد گرفتار



ملتان (این این آئی)ملتان میں مخصوص انجیکشن لگنے سے شوگر کے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر مزید 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نجی ہسپتالوں کو انجیکشن فراہم کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق وہاڑی سے ہے، دونوں کو لاہور سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میں نجی اسپتالوں کو ان ہی ملزمان نے انجیکشن فراہم کیے تھے۔پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 کیسز سامنے آ چکے ہیں، غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے۔

بحرین، غیر ملکی شہری جعلی کرنسی کے سنگین جرم میں گرفتار



منامہ(این این آئی)بحران میں مقیم غیر ملکی شہری کو 500 ریال مالیت کے جعلی سعودی ریال کو چلانے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی چلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی اور اسے بحرین سے مستقل ملک بدری کا حکم دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ 2023 میں جعلی کرنسی بحرین لایا اور اس کرنسی کو دو کمرشل اسٹورز میں لین دین کے لیے استعمال کیا۔

ایک سپر مارکیٹ میں موجود ملازم نے مشتبہ شخص کی جانب سے 500 ریال ادا کر کے 3.5 بحرینی دینار مالیت کے چاول کی خریداری کی اطلاع دی۔سپر اسٹور کے ملازم نے ملزم سے دریافت کیا گیا کہ کرنسی جعلی ہے تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص دوسرے اسٹور پر گیا اور 500 ریال ادا کر کے 6 بحرینی دینار مالیت کا سامان جعلی کرنسی سے خرید لیا، لیکن سیلز پرسن نے اس کی صداقت کی تصدیق کیے بغیر اسے 44 دینار واپس کر دئیے۔

اس کے بعد مشتبہ شخص واپس آیا اور 6 دینار مالیت کے سامان کی ایک اور خریداری کی، جس پر اسٹور مالک کو شک ہوا۔سیلز پرسن نے مشتبہ شخص کو انتظار کرنے کو کہا، لیکن مشتبہ شخص پر شک اس وقت بڑھ گیا جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تب موقع پر موجود افراد نے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان گرفتار



اسلام آباد(این این آئی)کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے انکشافات کیے، گرفتار ارکان کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کو بھی کنفرم کیا۔

گرفتار ملزم نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق ہمیں وٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر ان کو بھتے کے لیے افغانستان سے کال کرتا تھا۔ملزم نے کہا کہ بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں وہ لوگوں کو جان سے مارنے یا اغوائ کی دھمکیاں دیتا تھا۔