گوگل اورایپل کے صارفین کو ہیکرز کے حملوں کے خطرے سے آگاہ کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے ہفتے کے روز سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے زور دیا ہے کہ صارفین اپنے انٹرنیٹ براؤزر اور ڈیوائسز کو اپ ڈیٹ کریں۔ایڈوائزری خاص طور پرایپل ڈیوائسز اور گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کی گئی ہے ۔
اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل (سی ایس سی) نے مملکت کے رہائشیوں کو گوگل کروم براؤزر میں ہیکرز کے حملوں کے زیادہ خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ایپل ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کو آئی او ایس سسٹم میں کئی کمزوریوں سے بھی خبردار کیا گیا تھا جو ہیکرز کو ڈیوائسز کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
کروم اورایپل دونوں صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے سسٹمز کو فوری طور پراپ ڈیٹ کریں۔