مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری اویس چوہدری نے کہا کہ پورٹ پر حکومت کے ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن حکومت قومی شاہراہوں پر بھی ایکسل لوڈ کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ذریعے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور قومی شاہراہوں کے متعلقہ سرکاری اسٹیک ہولڈرز اپنے وے اسٹیشز کو آپریشنل کرے جبکہ موٹروے قومی شاہراہوں ہر دندناتی اوورلوڈ گاڑیوں کو روکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اوورلوڈ کے خاتمے کے لیے کاٹھور پر پہلے سے 5ہزار گاڑیاں احتجاجا کھڑی کر دی ہیں، بلک کارگو کی ملک بھر میں محدود سطح پر ترسیل بند کی ہوئی ہے۔
2روز میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔