Tag Archives: گھی سستا

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی



پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 23 روپے سے 38 روپےکلو تک کی کمی کی گئی ہے ، اسی طرح کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے سے لیکر 36  روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

تیل اور گھی کی قیمت میں80 روپےفی کلو کمی



مقامی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپےفی کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی ہوجائے گی۔
عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ 960 ڈالر فی ٹن تھا۔110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گیاور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔
عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زیادہ اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں کمی



ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں کمی  ہو گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی کمی کی گئی، بی آئی ایس پی رجسٹر صارفین کیلیے قیمت 325 روپے فی کلو کی کر دی گئی،ترجمان کے مطابق عام صارفین کیلیے گھی 455 سے کم کر کے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

گزشتہ روز گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینے میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ستمبر میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے۔