سوئی ناردرن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری اداروں کی گیس منقطع کر دی۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق مختلف نادہندہ اداروں اور محکموں سے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کر لی ، ایم این اے ہاسٹل کے ذمہ 2 کروڑ 36 لاکھ 39 ہزار سے زائد کے واجبات پر گیس کاٹی گئی۔
اس کے علاوہ کیو بلاک کے ذمہ 55 لاکھ 14 ہزار سے زائد، سیکٹر جی فائیو میں خواتین ہاسٹل کے 62 لاکھ 54 ہزار سے زائد کے واجبات جبکہ پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد کے ذمہ 6 لاکھ 22 ہزار سے زائد کی عدم ادائیگی پر گیس کنکشن کاٹ دیئے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پوسٹل اسٹاف کالج کے ذمہ ایک لاکھ 30 ہزار، پنجاب ایمرجنسی سروسز کے ذمہ ایک لاکھ سے زائد کے واجبات پر گیس منقطع کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے 87 لاکھ 74 ہزار سے زائد ، راولپنڈی انسیٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی سے 84 لاکھ 31ہزار روپے ، پمز اسپتال سے 49 لاکھ 43 ہزار روپے اور کیپیٹل اسپتال اسلام آباد سے 20 لاکھ روپے کے واجبات وصول کر لئے گئے۔