Tag Archives: گیس مہنگی

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی



وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت نہیں بڑھائی گئی تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیئے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کیلئے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

 ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے، ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے اور ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے ، ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر 1100 سے بڑھ کر 3000 روپے، ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے اور 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

تندوروں کیلئے گیس کی قیمت 600 روپے، پاور پلانٹس 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے جبکہ سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 4400 روپے، سی این جی سیکٹر کیلئے  3600 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ برآمدی صنعتوں کیلئے 2100 روپے اور غیر برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

گیس 193 فیصد تک مہنگی کر دی گئی ، اطلاق یکم نومبر سے ہو گا



حکومت نے گیس  کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔

،   نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا، جس میں گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔

 اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے گھریلو اور کمرشل گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی، نئے ٹیرف پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہو گا،گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400روپے ماہانہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف 193فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی ،گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد  تک جبکہ دیگر کیٹیگری کیلئے قیمت میں تقریباً193فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی  ماہانہ 0.60 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ 100 کیو بک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، 150کیو بک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے ، ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے، 300 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے 1900 روپے ، 400 کیوبک میٹر والے صارفین کے  ٹیرف میں 1500 ،ہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر کے ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ، سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500روپے سے بڑھا  کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی کر دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ای سی سی نے سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ جبکہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

۔

عوام کیلئے بری خبر ، گیس 193 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان



حکومت نے عوام پر سردیوں سے قبل گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق  گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان  ہے، پٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک اور دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے ، منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سردیوں اور گرمیوں کا ریونیو ٹارگٹ برقرار رکھنے کیلئے فکس چارج بڑھانےکی تجویز بھی زیر غور ہے،حکام پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ  0.5 سے 0.9 ہیکٹومیٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی، جبکہ  ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لایا جائے گا۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کی سستے داموں فراہمی سے200 ارب سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، قیمتیں نہ بڑھائی تو گیس کمپنیوں کو205 ارب روپے کا نقصان ہو گا۔

گیس 200 فیصد مہنگی کرنیکی تیاری ، اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا



یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ 200 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد  تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے جبکہ  دوسرے صارفین کے لیے قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز ہے۔