سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی صارفین سے 697 ارب وصول کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
سوئی ناردرن کا رواں مالی سال صارفین سے وصولیوں کا تخمینہ 358 اور سوئی سدرن کا 339 ارب ہے، عام صارف کو گیس بل تقریبا دگنا بھرنا ہو گا۔ سوئی ناردرن کا 358 ارب روپے اور سوئی سدرن کا 339 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ ہے، 697 ارب روپوں میں سے 657 ارب روپے گیس کی قیمت کی مد میں صارفین سے لئے جائیں گے ،صارفین سے 100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو دونوں کمپنیوں کو 395 ارب خسارہ ہو گا ، گذشتہ سال گیس کی قیمت نہ بڑھانے پر دونوں کمپنیوں کو 245 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
موجودہ قیمتوں میں اضافے کے بعد نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز بھی 460 سے بڑھا کر 2000 تک کر دیئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ کے بلوں سے ہی شروع ہو جائے گا۔