Tag Archives: یواے ای

متحدہ عرب امارات کا غزہ کے لیے مصر کو طبی امداد بھیجنے کااعلان



ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے مصری شہر عریش کی جانب فوری طبی امداد لے کر ایک طیارہ بھیجا جس کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں لایا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے پہلے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم نے فلسطین کے لیے 50 ملین درہم کی انسانی امداد کی ہدایت کی ہے۔

یہ امداد متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے حصے کے طور پر دی گئی ہے تاکہ بحران کے وقت دنیا بھر میں کمزور آبادیوں اور ضرورت مندوں کو فوری ریلیف اور مدد فراہم کی جا سکے۔

امارات کی حکومت نے نئے سیاحتی ویزے پر کام کاآغازکردیا



ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک نئے سیاحتی ویزے پر کام شروع کیا ہے جس کے حصول کے بعد ویزہ ہولڈر امارات سمیت سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک کا سفر کرسکے گا۔

یہ سہولت خلیجی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بھی ہے جو امارات کے سیاحتی ویزے پر دوسرے عرب ملکوں کا سفر کرسکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی وزیر برائے معیشت عبد اللہ بن طوق المری نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے سعودی عرب کے سیاحوں کی نشا ثانیہ سے فائدہ اٹھایا ہے، خاص طور پر ہم جلد ہی خلیجی سیاحتی ویزا (سیاحوں کے لیے ویزا) سروس کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

اس ویزہ سے امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کا سفر کیا جا سکے گا۔متحدہ عرب امارات ویزا سسٹم کے منصوبوں کا مطالعہ کر رہا ہے جو سعودی عرب سمیت ہمسایہ خلیجی ممالک تک رہائشیوں کے سفر کو آسان بنائے گا۔

بن طوق المری نے مستقبل کی مہمان نوازی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں آنے والی سیاحت کا 70 فی صد بین الاقوامی منڈیوں سے آتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیاحت کے شعبے کی حمایت کے لیے ضروری تمام اجزا موجود ہیں۔

وزیرمعیشت نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کا شعبہ مضبوط اور مستقل ترقی جاری رکھے ہوئے ہے۔نیا ویزا سسٹم متحدہ عرب امارات کو خلیج کوآپریشن کونسل کے رہائشیوں کے ذریعہ عرب خلیجی ریاستوں کے لیے سفر کو آسان بنانے کی اجازت دے گا۔

متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں نے پہلے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ ممالک کے مابین صحت مند مقابلہ جاری ہے یہ۔ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ خطہ زیادہ پرکشش ہوگیا ہے۔

المری نے کہا کہ ممالک کے رہائشیوں کے درمیان ویزا کے بغیر سفر کرنا سیاحت کے شعبے کی ترقی کے ذریعے موجودہ صورتحال کی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے لیے جو اچھی بات ہے وہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے اچھا ہے۔

عرب امارات نے پاکستان سے گوشت درآمد پرپابندی لگادی



ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے سمندر کے راستے پاکستان سے ٹھنڈا تازہ گوشت درآمد کرنے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان سے گوشت کے ایک معروف درآمد کنندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایک نامعلوم کمپنی نے گوشت کی غیر معیاری مصنوعات برآمد کی تھیں جس کی وجہ سے امارات نے یہ پابندی عاید کی ہے۔

پاکستان متحدہ عرب امارات کو سالانہ قریبا14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرتا ہے۔

۔یواے ای کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر 2023 سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو سمندر کے راستے تازہ ٹھنڈا گوشت درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔