Tag Archives: یوٹیوب

یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر نئی تبدیلیاں متعاف کروا دیں



ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب نے کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں اور ڈیزائن کو بھی بہتر کیاہے۔
کمپنی کی جانب سے نئی تبدیلیوں کااعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا گیاہے ۔
یوٹیوب کے مطابق کچھ فیچرز یوٹیوب کے ویب ورژن کے لیے ہیں جبکہ دیگر اسمارٹ فون ایپ اور اسمارٹ ٹی وی سافٹ وئیر پر کام کریں گے۔
ان میں سے ایک فیچر پریس ٹو 2x ہے جو ویڈیو کی اسپیڈ کو دوگنا بڑھا دیتا ہے۔
اس کے لیے ویڈیو پر اپنی انگلی کو دبا کر رکھیں جس سے پلے بیک اسپیڈ دوگنا بڑھ جائے گی، یہ فیچر ویب، ٹیبلیٹ اور موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔
اسی طرح ایک نیا فیچر تھمب نیل پریویو ہے جس میں زیادہ بڑے تھمب نیل پریویو نظر آئیں گے۔
یہ فیچر اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
ایک اور بہترین فیچر اسکرین لاک ہے۔
لاک اسکرین فیچر کے استعمال سے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر اسکرین لاک ہو جائے گی اور حادثاتی طور پر ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہوگی۔
اس فیچر سے ڈیوائس کا ٹچ فنکشن ڈی ایکٹیو ہو جاتا ہے جس سے صارفین اسکرین کو چھونے سے ویڈیو کے رکنے، اسکیپ یا سجیسٹڈ ویڈیو کے سلیکٹ ہونے کی پریشانی نہیں ہوگی۔
اسٹیبل والیوم نامی فیچر بھی اس سروس کا حصہ بن رہا ہے۔
یہ فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی ویڈیو کا ساؤنڈ اچانک بہت زیادہ نہ بڑھ جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب میں لائبریری ٹیب کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب اسے یو (you) کا نام دیا جا رہا ہے۔
اس ٹیب میں پلے لسٹس، ڈاؤن لوڈز، واچ ویڈیوز اور پرچیز وغیرہ کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
یہ نئی تبدیلی ویب اور موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرائی جا رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آئندہ چند ہفتوں تک صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ مزید فیچرز پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ یوٹیوب کڈز ایپ کو بھی ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔