Tag Archives: boros johnson

سابق برطانوی وزیراعظم نے ٹی وی چینل جوائن کرلیا



برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے بطورمیزبان ٹی وی چینل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے بورس جانسن نیوز چینل کیلئے ایک پریزینٹر، پروگرام ساز اور تبصرہ نگار کے طور پر کام کریں گے۔

سابق برطانوی وزیراعظم اگلے سال برطانیہ اور امریکا کے انتخابات کی کوریج میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سابق برطانوی وزیراعظم نے میڈیا ادارے میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔