Tag Archives: court

ٹی وی شو میں مار کٹائی: شیر افضل مروت کی ضمانت منظور



سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

 شیر افضل مروت کے وکیل عادل قاضی نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ نے پہلے ایک درخواست دی بعدازاں اور درخواست میں ایف آئی آر درج ہوئی، دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا، ٹوئٹس میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا، شیر افضل شوگر کے مریض ہیں۔

جج طاہر سپرا نے اس پر ریمارکس دیئے کہ اگر شیر افضل مروت شوگر کے مریض ہیں تو پروگراموں میں جانے کے بجائے شوگر کا علاج کروائیں۔

سینیٹر افنان اللہ کے وکیل کا موقف تھا کہ شیر افضل مروت کی ویڈیو بھی موجود ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے افنان اللہ کو مارا، لڑائی کے بعد افنان اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، عدالت اس بات کو بھی دیکھے کہ کس نے پہلے مارا، سینیٹر افنان اللہ نے ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانون کا غلط استعمال نہیں کیا، نیشنل ٹی وی پر سینیٹر افنان اللہ کو مارا گیا۔

شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سینیٹر افنان اللہ حلف پر کہہ دیں کہ میں نے دھمکی دی تو خود گرفتاری دے دوں گا جس پر جج نے شیر افضل کو کہا کہ عدالت کی بھی سنیں آپ ہر جگہ کو جاوید چودھری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے کے کیس میں شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

برطانیہ، روس کیلئے جاسوسی کا الزام، 5 افراد پر فردِ جرم عائد ہو گی



لندن(این این آئی)برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد پر فردِ جرم عائد کی جائے گی، ملزمان منگل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 5 بلغاریائی شہریوں اورلن روسیو، بیزیر دزامبازوو، کیٹرین ایوانوا، ایوان اسٹویانوو اور وانیا گیبیرووا پر اگست 2020 سے فروری 2023 کے درمیان معلومات اکٹھی کرنے کی سازش کا الزام ہے، یہ الزامات میٹرو پولیٹن پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ روسی سیکیورٹی سروسز کے لیے ایک آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتے تھے۔برطانوی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان پر برطانیہ اور یورپ میں سرگرم کارروائیوں میں کام کرنے، روسی ریاست کے لیے معلومات جمع کرنے اور منتقل کرنے کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا تھا کہ 45 سالہ مسٹر روسیف پر الزام ہے کہ وہ برطانیہ سے آپریشن چلاتے تھے، یہ لوگوں سے رابطے کے طور پر کام کرتے تھے جنہیں انٹیلی جنس معلومات حاصل تھیں۔