Tag Archives: deisel

یکم نومبر سے پٹرول 20 روپے ، ڈیزل 16 روپے سستا ہونے کا امکان



عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی یکم نومبر سے پٹرول 20 جب کہ ڈیزل 16 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔یاد رہے 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس و مارجن بڑھا دیئے



لاہور( این این آئی)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی تو کی ہے تاہم دوسری طرف ٹیکس اور مارجن بڑھا کر عوام کو ڈیزل پر ریلیف کم دیا ہے۔عوام کو ہائی اسپیڈڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کا کم ریلیف دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی۔

دستاویز کے مطابق پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے پٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،پٹرول پر فی لیٹر او ایم سی مارجن اب 7.41 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے اضافے کے بعد 8 روپے 23 پیسے مقررکیا گیا ہے۔

پیٹرول 36، ہائی سپیڈ ڈیزل19روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)16اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 36 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لٹر ہو گئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرول 38 جبکہ ڈیزل 18 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان



اسلام آباد (این این آئی) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔