وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصرکے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی تقریب، جلسہ، تفریحی مقام یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈرون اڑانے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا کہ شہریوں کو ہڑتال کے دوران تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے شہری اضافی وقت کے ساتھ سفر کے لیے نکلیں۔