Tag Archives: electricity

مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں



مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

سندھ میں سب سے زیادہ بجلی کہاں چوری ہوتی ہے؟ اعداد و شمار آگئے



کراچی(این این آئی)سندھ کے ضلع جیکب آباد میں صوبے میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سندھ میں بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار ڈال دیے۔

اعداد وشمار کے مطابق جیکب آباد میں 59 فیصد بجلی چوری کی جاتی ہے جبکہ لاڑکانہ 57 فیصد بجلی چوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

شکارپور، دادو، نوشہرو فیروز 52 فیصد بجلی چوری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ)میں 43 فیصد بجلی چوری کی جاتی ہے۔

راشد لنگڑیال کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے کم بجلی چوری تھرپارکر میں 11 فیصد ہوتی ہے۔

حکومت پاکستان آزاد کشمیر کیلئے پروڈکشن چارجز کی مد میں بجلی فراہم کرے ، سردار محمد یاسین



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے لیے پروڈکشن چارجز کی مد میں بجلی فراہم کرے ،مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوا بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا ،پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں مسئلہ کشمیر سب سے زیادہ ہائی لائٹ ہوا ،پاکستان میں ہونے والے تمام بڑے کام پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے جن میں ایٹمی پاور پلانٹس کا قیام، آئین پاکستان اور ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا کا قیام شامل ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو اختیارات کی منتقلی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوئی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیپلز پارٹی میں شمولیتی پروگرام کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار جمیل اختر، ڈاکٹر ریاست ،سردار زبیر ،سردار عاصم مسعود ایڈووکیٹ، سردار وقار ،سردار نجید اختر، سردار حفیظ، سردار قیوم اور عبداللہ اصف شامل تھے، اس موقع پرپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنا ان کی بہت بڑی غلطی تھی ،پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور ازاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہییہ پارٹی عام آدمی کی پارٹی ہے،انہوں نے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام کی آواز ہی ہماری آواز ہے ،سینٹ کمیٹی میں وزیراعظم ازاد کشمیر کی گفتگو اس کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 16 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو حکومت پاکستان سے بات کرے گی، کشمیریوں نے پاکستانیوں سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں، آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے پیچھے کچھ سازشی عناصر بھی شامل ہیں ،ہمیں بجلی سستی ملنی چاہیے،اس وقت کشمیریوں کے اندر بے پناہ مایوسی ہے، اپنا تشخص برقرار رکھنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، پی پی عوام کی جدوجہد کی آواز بنتی رہے گی

لیسکو کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،مزید451 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے



لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )ریجن کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 27ویںروز 451 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، 450 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئیں جبکہ 63 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل17، زرعی 8، انڈسٹریل1 اور425 ڈومیسٹک کنکشنز تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو9لاکھ75ہزار689یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 4کروڑ49لاکھ122روپے بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

رائے ونڈ روڈ کے علاقے میں بجلی چور کو550240 روپے، بدوکی میں520500روپے، باغبانپورہ کے علاقے میں 8338 یونٹس پر458590 روپے اور صدر شیخوپورہ کے علاقے میں بجلی چور کو14670 یونٹس پر456780 کی رقم چارج کی گئی ہے۔27روز کے آپریشن کے دوران کل 12570 کنکشنزچیک کئے گئے،12468 کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے11643 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ کل4217 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو 2کروڑ62لاکھ91ہزار198یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 1ارب18کروڑ11لاکھ44ہزار203روپے بنتی ہے۔

مہنگی بجلی مزید مہنگی



اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارتی (نیپرا) نے حکومت پاکستان کی جانب سے مالی سال 23ء کی پہلی اور چوتھی سہ ماہی کے لیے دائر کردہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیو اے) کی دو درخواستوں پر فیصلہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے۔الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔کے۔الیکٹرک کے مطابق نیپرا اور حکومت پاکستان طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتے ہیں اور ساتھ ہی اْس مدت کا بھی تعین کرتے ہیں، جس میں اسے صارفین پر بلوں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔ کے۔الیکٹرک سمیت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں اور اس میں اضافہ اور کمی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔22 ستمبر 2023 کے پہلے فیصلے میں نیپرا نے مالی سال 2022ـ23 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے دیگر ڈسکوز کے صارفین پر 3.28 روپے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔ وفاقی حکومت کی جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسمنٹس کا اطلاق کے۔الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک چھ ماہ کی مدت کے لیے پورے ملک کے صارفین پر لاگو ہوگا۔کے۔الیکٹرک کے مطابق نیپرا کے فروری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی کے لیے جاری کردہ فیصلے میں کیو اے کا اطلاق دیگر ڈسکوز اور کے۔الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا ہے، جس کے مطابق 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین پر 1.48 روپے فی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو کیا گیا ہے (علاوہ لائف لائن صارفین کے)۔ دیگر تمام رہائشی صارفین پر 3.21 روپے فی یونٹ اور دیگر تمام زمروں کے صارفین پر 4.45 روپے فی یونٹ لاگو کیا گیا ہے کچھ کمرشل اور زرعی صارفین کو چھوڑ کر، جن سے باالترتیب 2.68 روپے فی یونٹ اور 4.14 روپے یونٹ وصول کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو صارفین سے اکتوبر اور نومبر 2023 کے بلوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔

نیپراکا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3روپے 28پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

نیپرا کے مطابق اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا، یہ اضافہ مالی سال 23-2022کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کو 6ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023تا مارچ 2024تک ادائیگیاں کریں گے۔