Tag Archives: fia

ایف آئی اے نے صابر حمید کیخلاف انکوائری بند کردی



ایف آئی اےکے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لا نے انکوائری بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ایف آئی اے نے صابر حمید کو نوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کیا تھا اور وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

قریبی ذرائع صابرحمید نے کہا کہ ایف آئی اے نے غلط فہمی کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا ہے، ہمارا کاروبار صاف ستھرا اورکوئی چیزغیرقانونی نہیں۔

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی ، ہنڈی حوالہ میں ملوث64 ملزمان گرفتار



کراچی(این این آئی)ایف آئی اے کراچی زون کا ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے جس کے نتیجے میں 64 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف خلاف کارروائی کرتے ہوئے 64 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طورپر23کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرلی ۔

ایف آئی اے کراچی زون نے رواں برس حوالہ ہنڈی اورکرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث عناصرکیخلاف 42 چھاپہ مارکارروائیاں کرتے ہوئے 35مقدمات درج کرکے 64 ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔

برآمد کرنسی میں 2لاکھ 41ہزار640 امریکی ڈالر اور 1 کروڑ 96لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگرغیرملکی کرنسی اور 14کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

ملزمان بغیرلائسنس کرنسی کی ایکسچینج اورمختلف کاروبار کی آڑ میں بھی حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اورموبائل فونز بھی برآمد کرلی ہیں۔

ایف آئی اے میں 7افسران کے تقرر و تبادلے



لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے میں 7افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹرعامر عبداللہ نیازی کو اسلام آباد سے انٹرپول بھجوا دیا گیا ۔

گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف مصطفی کو اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سے اکیڈمی بھجوا دیا گیا ۔

گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ارتضیٰ حیدر کا اسلام آباد سے ملتان تبادلہ ، گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات اسلام آباد سے لاہور کارپوریٹ کرائم سرکل تعینات ، گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آماجگاہ کا اسلام آباد سے کرتار پور تبادلہ ، گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد کا اسلام آباد سے فیصل آباد تبادلہ جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شیراز کو اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔

کراچی،ایف آئی اے نے ڈیفنس میں دو قیمتی گاڑیاں سیز کردیں



کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کے عملے نے ڈیفنس کراچی میں دو قیمتی گاڑیاں سیز کر دیں۔ایف آئی اے نے گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کرنے پر کلفٹن میں کارروائی کی۔حکام کے مطابق کلفٹن میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔کلفٹن کے شوروم مالکان کو 3 اکتوبر کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے طلب کیا ہے۔نوٹسز میں شوروم مالکان کو گاڑیوں کی درآمد اور فروخت کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شوروم مالکان کو سال 2021 سے اب تک کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔شوروم مالکان کو نوٹس کے ساتھ پرفارما بھی فراہم کیا گیا، مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔شوروم مالکان کو گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن، رنگ، میکر اور چیسز فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ایف آئی اے کا کمرشل بینکس سرکل خالد بن ولید روڈ پر بھی متعدد کاروائیاں کرچکا ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی بن کر 12 لاکھ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کرسوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتاکر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجموعی طورپر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔