Tag Archives: flour

آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران 14 فیصد کی کمی ریکارڈ



کراچی(این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران آٹے کی قیمت 14 فیصد کمی ہوئی ہے اور 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے۔

اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

.اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00 روپے۔

اسی طرح بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔

اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ: روٹی، چاول، دالیں مزید مہنگی کردی گئیں



لاہور (این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، روٹی، چاول، 6 اقسام کی دالیں، سفید چنے، بیسن کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ روٹی 2 روپے اضافہ سے 18 سے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی، دال چنا باریک 5 روپے اضافہ سے 210، دال چنا سپیشل 225 روپے کلو ہوگئی، دال مسور 50 روپے اضافہ سے 270 روپے سے بڑھ کر 320 روپے کی ہوگئی، دال ماش دھلی ہوئی 20 روپے اضافہ سے 530 روپے کی کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دال مونگ 30 روپے اضافہ سے 220 روپے سے بڑھا کر 250 کردی گئی، سفید چنے 320 روپے سے بڑھا کر 340 روپے کلو کردیئے، بیسن 15روپے اضافہ کے ساتھ 215 روپے سے بڑھا کر 230 روپے کر دیا گیا، چاول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا، قیمت 310 سے 315 تک جا پہنچی، دودھ کی قیمت فی لٹر 160، دہی کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ڈی سی لاہور کے مطابق اشیائے خورونوش کے ہول سیل و پرچون قیمتوں کا تعین کیا گیا، کمپنیوں کی پراڈکٹس پرنٹ شدہ قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی، سرکاری نرخ ناموں پرعمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔