Tag Archives: gold price

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی



ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ



ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس رہا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے اضافہ



سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں 650 روپے کا اضافہ



ملک میں سونے کی قیمتوں میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ نو ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہو گئی ہے۔

22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 583 روپے ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 252 ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ



عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ ، 12 ہزار روپے کا ہو گیا۔

22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ ، 94 ہزار، 333 ، 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ ، 81 ہزار 181 روپے جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ ، 66 ہزار 609 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الااقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں تیزی آئی ہے جہاں سونے کی قیمت ایک ہزار 981 ڈالر فی اونس پہنچ گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ



کاروبار ی ہفتے کے پانچویں روز آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2200 روپے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 1886 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 999 ڈالرز فی اونس ہو گیا ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ



کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق24 قیراط سونے کی قیمت میں دو ہزارروپے کا  اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ سات ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 469 روپے ہو گئی ہے۔ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 916 ہو گئی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 680 روپے ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 78 ہزار 750 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اس کے علاوہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 202.59 اور 18 قیراط 165.76 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 193.38 ریال رہی۔

آٹھ گرام 21 قیراط کی گنی 1,856.47 ریال، آٹھ گرام 22 قیراط کی گنی 1,944.88 ریال ،آٹھ گرام 24 قیراط کی گنی 2,21.68 ریال اورایک کلوگرام سونا 222,555.86 ریال میں دستیاب رہا۔

سونے کی قیمت میں بڑی کمی



کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔

جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا ایک لاکھ 62 ہزار 894 روپے پر آگیا۔

جیولرز کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر 89سینٹ اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں 36 ہزار کمی ریکارڈ



کراچی(این این آئی)ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔

31اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی تاہم 30ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3ہزار ریکارڈ کی گئی۔

ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں تقریبا 33 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مسلسل کمی کے بعد بالآخر سونا مہنگا ہوگیا



سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 2500 روپے کا اضافہ ہو ا۔

اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ، 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔