Tag Archives: hajj

سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ



نگران حکومت کی جانب سے سرکاری حج سکیم کے تحت فی حاجی گیارہ لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کو 2024 ء کی حج پالیسی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسپانسر شپ اسکیم آئندہ برس بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

2024ء حج پر اٹھائیس کروڑ ڈالر خرچہ ہو گا اور دس ہزار عازمین اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت حج اخراجات کیلئے رقم ڈالروں میں وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے بیشتر افراد پچھلے سال حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکے تھے۔

8پرائیویٹ حج کمپنیاں مستقل بلیک لسٹ کرنے کی سفارش



اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت مذہبی امور کی خصوصی کمیٹی نے عازمین حج کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے8پرائیویٹ حج کمپنیوں کو مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے ‘46کمپنیوں کو ایک سال کیلئے معطل کرنے ‘37کمپنیوں کو2سال اور ایک کمپنی کو تین سال کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذ رائع  کا کہنا ہے 23نجی حج کمپنیوں کو جر مانہ کیا گیا ہے۔47کمپنیوں کی پر فارمنس گارنٹی ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

چھ کمپنیوں کو ابزرویشن میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔تین کمپنیوں کا حج کوٹہ کم کرنے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

ذ رائع کے مطابق وزارت مذہبی امو ر نے حج 2023میں نجی حج سکیم کے تحت جانے والے حجاج سے شکایات مانگی تھیں۔

بہت سے حجاج نے وزارت کے پاس ان حج کمپنیوں کے خلاف شکایات جمع کرائیں جن کے ساتھ وہ حج کیلئے گئے تھے۔