Tag Archives: ishaq dar

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری



مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں دور ان سماعت نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں۔

اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں عدالت فیصلہ سنا دے۔ عدالت نے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کردیں ہم فیصلہ سنائیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا۔

آنے والی حکومت کو نگرانوں کی پالیسی پر چلنا پڑے گا:اسحاق ڈار



سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نگران حکومت کے روز کے کاموں پر قانون سازی کی گئی کیونکہ کوئی ملک 6،7 ماہ نگران سیٹ اپ کو محض حاضری لگانے تک محدود نہیں کرسکتا، یہ حکومت دو طرفہ فیصلوں، معیشت، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرپرفیصلےکرسکتی ہے، الیکشن ایکٹ میں روزانہ کے کاموں پر قانون سازی کی اس لیے اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کے لیے اپلائی کریں گے، میں نے ثاقب نثار سے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کر دیا تھا، میں نے واضح کیاتھا کہ آپ نے ہم سے زیادتی کی اورپاسپورٹ کینسل کیا۔ 2017 سے پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، ساڑھے تین سال میں ہم پاکستان کو ایشیا میں آگے لائے، اگر دھرنا نہ ہوتا تو ملک کی معیشت مزید بہتر ہوتی، پاکستان 5 سال میں پانامہ ڈرامے سے 47 ویں اکانومی بن گیا، پاکستان کو مل کر سب نے آگے لےکر جانا ہے، پاکستان کو اب جی ٹوئنٹی کا رکن بنانے کا ہدف ہونا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینک اور ایکسچینج کمپنیاں ملک کی خاطر صحیح ڈگر پر چل رہی ہیں، پالیسی ریٹ ڈیمانڈ کے مطابق نہیں ہوتا، پی ڈی ایم کی حکومت تھی تو پالیسی ریٹ 28 پر لائے تھے، جب ہم نے حکومت چھوڑی تو عالمی معاہدوں پر عمل کررہے تھے، آئی ایم ایف کی چند شرائط پر اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا گیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے کا دوسرا حصہ بروقت آگے بڑھنا چاہیے۔

وطن واپسی پرنوازشریف کے جیل جانے کا امکان نہیں،اسحاق ڈار



لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض اور دیگر کے احتساب کا معاملہ 2017ء میں ہی اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔

نوازشریف کی اصل سوچ یہی ہے ہمارے پاس دو راستے ہیں کہ ملک ٹھیک کریں یا اپنے حساب برابر کرنے میں لگ جائیں ، قوم کی بہتری اور پاکستان کی ترقی نوازشریف کی ترجیح ہو گی ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ قوم نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے ،وطن واپسی پرنوازشریف کے جیل جانے کا امکان نہیں، سب کوپتہ ہے ان پر فراڈ کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے میں نوازشریف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے ملک سے اٹھارہ ،اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی،عوام نے موقع دیا تو نوازشریف دوبارہ ملک سے اندھیرے دوراوردہشتگردی ختم کریں گے۔

بدھ کو وطن واپس آ رہا ہوں، سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا اعلان



لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے،میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے،پاکستان کو واپس 24ویں معیشت بنانا ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں، ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔