Tag Archives: israel

حماس کے حملے جاری، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 ہو گئی، غزہ کو اشیاء کی سپلائی روک دی گئی



فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے دوسرے روز بھی جاری رہے، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں اسرائیلی بریگیڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی طیاروں کی بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، اسرائیل نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کو بجلی، ایندھن اور اشیاء کی سپلائی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی  تنظیم حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے صبح  ،5 ہزار راکٹ فائر کیے، حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کئے، جس کے نتیجے میں  600 سے زیادہ صیہونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

صیہونی ریاست پر اب تک 7 ہزار راکٹ برسائے گئے ہیں، درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں حملے کی  زد میں آگئیں ،حماس کے جنگجوؤں  نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہو کر سرحدی چھاؤنی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجیوں کو یرغمال بنا کر لے گئے ۔

حماس لیڈر محمد دائف نے اعلان کیا کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈ نے پہلے ہزاروں راکٹ داغے اور پھر پیدل دستے سرحدی باڑ توڑ کر اسرائیل میں داخل ہوئے،  القسام بریگیڈ کے مزاحمت کار موٹرگلائیڈرز کے ذریعے فضا سے بھی اسرائیل میں داخل ہوئے۔

حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحدی بیس خالی کرا لیے گئے ہیں، حماس نے اسرائیل میں اپنی سہ طرفہ کارروائی کو” آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کا نام دیا ہے۔

 حماس کے حملے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 400 فلسطینی شہید اور ایک ہزار زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے۔

ادھر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں عسکریت پسندوں کو ایک نامعلوم اڈے کے اندر دکھایا گیا ہے، جس میں مرکاوا ٹینک (اسرائیل کی بری فوج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا ٹینک) سمیت اسرائیلی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔۔

 جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے قریب واقع ائیرپورٹ سے انخلاء شروع کردیا، لڑاکا طیاروں کوائیرپورٹ سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  فلسطین کے مغربی کنارے میں جشن کا سماں ہے، رملہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم حالتِ جنگ میں ہیں‘ اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس نے ’ایک سنگین غلطی‘ کی ہے اور یہ کہ اسرائیل کی ریاست یہ جنگ جیت جائے گی۔

دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے عماد مغنیہ یونٹ نے تین اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں واقع ہیں،حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کا اسرائیل پر یہ حملہ عالم اسلام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے واضح پیغام ہے جو اسرائیل کے ساتھ معمول کے معاہدے کر رہے ہیں۔

سعودی عرب سے 2024میں معاہدہ ممکن ہے،اسرائیل



تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکا کی ثالثی میں ایک فریم ورک معاہدہ اگلے سال کے اوائل تک ممکن ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خلا کو پر کیا جا سکتا ہے۔اس میں وقت لگے گا لیکن اس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس بات کا امکان ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں چار یا پانچ ماہ بعد ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ سکیں گے جہاں معاہدے کی تفصیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔