Tag Archives: jobiden

یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہو گی، جوبائیڈن کا اعلان



امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہو گی۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا فائدہ حماس کو ہوگا۔

دوسری جانب یورپی فارن پالیسی چیف ہاؤزے بوریل نے رکن ملکوں سے امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا ۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو 2 ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہیں۔

امریکی صدرنے دورہ اردن منسوخ کردیا



واشنگٹن(این این آئی)صدر جو بائیڈن نے ہسپتال میں ہونے والی بمباری کے بعد اردن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے مشاورت کے بعد اور فلسطینی صدر عباس کی جانب سے اعلان کردہ سوگ کے دنوں کی روشنی میں صدر بائیڈن اپنا اردن کا سفر اور ان دونوں رہ نمائوں اور مصری صدر السیسی سے طے شدہ ملاقات ملتوی کر دیں گے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی ان رہ نمائوں سے ذاتی طور پر مشاورت کرنے کے منتظر ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ باقاعدہ اور براہ راست رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کل اسرائیل کا دورہ کرینگے



واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کل اسرائیل پہنچیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ اسرائیل سے اس کی مستقبل کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور اسرائیل کی تمام ممکنہ ضروریات کے بارے میں براہ راست دریافت کریں گے۔

کانگریس سے مل کر فوری بندوبست کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو ائیڈن کے اس دورے کا مقصد اسرائیل کے ساتھ کامل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ کہ مسقبل میں بھی امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جو بائیڈن کی اتحادیوں کو یوکرین کے لیے امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی



واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں حکومتی شٹ ڈائون سے گریز کرنے والے امریکی کانگریس کے ایک معاہدے سے کیئف کو دی جانے والی امداد کو خارج کرنے کے چند دن بعد صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے اپنے ملک کی مسلسل حمایت اور مدد جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے اتحادی ممالک کے رہ نمائوں کو فون کیے اور انہیں یقین دلایا کہ امریکا یوکرین کی روس کے خلاف جنگ میں مدد جاری رکھے گا۔

وائٹ ہائوس نے کہا کہ صدر بائیڈن نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ یوکرین کے لیے مسلسل حمایت کو مربوط کرنے کے لیے فون کیا۔امریکی صدر کی اس ضمن میں کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، پولینڈ، رومانیہ، برطانیہ، یورپی یونین، اور فرانسیسی وزیر خارجہ کے علاوہ نیٹو شامل ہیں۔

جوبائیڈن کے کتے نے ایک بار پھر خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا



واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کے 2 سالہ کتے کا نام کمانڈرہے جس کا تعلق جرمن شیفرہڈ نسل سے ہے جو وائٹ ہاس کے خفیہ سروس ایجنٹ کو اکثر کاٹ لیتا ہے۔

کمانڈرکے کاٹنے کا حال ہی میں واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جس نے خفیہ سروس ایجنٹ کو زخمی کیا ہے جس کا علاج وائٹ ہاس میں ہی کیا گیا۔

کمانڈرکے وائٹ ہائوس کے ملازموں کو کاٹنے کا یہ 11واں واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل کمانڈر کے کاٹنے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس پر وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ کمانڈرکے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کا دبائو ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، اس کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں۔

بائیڈن نے احتجاجی ملازمین کیساتھ مظاہرے میں شامل ہوکر تاریخ رقم کردی



مشی گن (اے ایف پی) جوبائیڈن احتجاجی ملازمین کیساتھ مظاہرے میں شامل ہونے والے امریکا کے پہلے موجودہ صدر بن گئے ہیں

انہوں نے مشی گن میں آٹو ورکرز (گاڑیوں کی صنعت میں کام کرنے والے ملازمین ) کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی جس کا مقصد اپنے حریف ٹرمپ کے مقابلے میں بلو کالر یعنی محنت کش افراد کا وووٹ حاصل کرنا ہے ۔

ان احتجاجی ملازمین نے یونائیٹڈ آٹو ورکرز نامی یونین کی ٹوپی پہن رکھی تھی جبکہ ڈیموکریٹ کی سرخ رنگ کی شرٹ زیب تن کررکھی تھی جس پر ایک بھونپو بنا ہوا تھا ، اس پر یہ نعرہ بھی درج تھا کہ ’’آپ کو موجودہ سے کئی زیادہ تنخواہ ملنی چاہئے ۔