ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔
سیاسی تھرلر کیلئے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن سلمان خان کی ‘ٹائیگر3’ کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے اب اداکارہ کی فلم کیلئے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔
کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ ‘ایمرجنسی’ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے۔
فلم ‘ایمرجنسی’ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔
تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔
‘ایمرجنسی’ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔