دہشت کی علامت بنے ہوئے ڈاکو نے شکار پولیس پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ایس ایس پی شکار پور خالد مصطفی کورائی کے مطابق بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو مرچو عرف داناہ ولد سہراب گہرانی جتوئی جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہہ کر پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔شکارپور کے مختلف تھانوں پر مرچو جتوئی کے خلاف قتل،ڈکیتی اور اغوا سمیت 34 مقدمات درج ہیں۔ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلے سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے خطرناک ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پہ سر کی قیمت 20 لاکھ روپے انعام مقرر کی تھی۔ایس ایس پی شکار پور نے کہا کہ واضع پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں نہیں تو آپ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ملزمان پولیس کے سامنے سرینڈر ہو جائیں تو بہتر زندگی گذار سکتے ہیں، ان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوگا ان کی ساتھ قانونی معاونت بھی کی جائے گی۔
Tag Archives: karachi
لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کے غول گھومنے لگے:شہری خوف زدہ
لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات کے باعث علاقہ مکین خوف زدہ نظر آتے ہیں، زیادہ تر کتے لانڈی 36 جی محمد اباد کالونی دارالعلوم کراچی کے سامنے والے روڈ پر جہاں پر کڈز کیئر اسکول واقع ہے اس روڈ سے لے کر نابینہ اسکول تک منڈ لاتے ہوئے نظر اتے ہیں سالوں سے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث کتوں کی بڑھتی آبادی شہریوں کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہیں۔گلی ، محلوں ، پارک ، کھیل کے میدان ، تعلیمی ادارے ، بس سٹاپ ، بازار حتی کہ ہسپتالوں کے اندر بھی آوارہ کتوں کے غول کے غول جمع نظر آتے ہیں۔ خواتین ، بچے اور عمر رسیدہ افراد خطرناک آوارہ اور پاگل کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں برسوں سے کتا مار مہم موثر طریقے سے نہ چلائے جانے کے باعث لانڈھی کورنگی میں سینکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں جو زیادہ تر بچوں کو نشانہ بناتے ہیں کچرے کے ڈھیر خوراک کا ذریعہ بننے سے کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔