Tag Archives: #karachistreetdog

لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کے غول گھومنے لگے:شہری خوف زدہ



لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات کے باعث علاقہ مکین خوف زدہ نظر آتے ہیں، زیادہ تر کتے لانڈی 36 جی محمد اباد کالونی دارالعلوم کراچی کے سامنے والے روڈ پر جہاں پر کڈز کیئر اسکول واقع ہے اس روڈ سے لے کر نابینہ اسکول تک منڈ لاتے ہوئے نظر اتے ہیں سالوں سے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث کتوں کی بڑھتی آبادی شہریوں کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے لانڈھی کورنگی میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہیں۔گلی ، محلوں ، پارک ، کھیل کے میدان ، تعلیمی ادارے ، بس سٹاپ ، بازار حتی کہ ہسپتالوں کے اندر بھی آوارہ کتوں کے غول کے غول جمع نظر آتے ہیں۔ خواتین ، بچے اور عمر رسیدہ افراد خطرناک آوارہ اور پاگل کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں برسوں سے کتا مار مہم موثر طریقے سے نہ چلائے جانے کے باعث لانڈھی کورنگی میں سینکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں جو زیادہ تر بچوں کو نشانہ بناتے ہیں کچرے کے ڈھیر خوراک کا ذریعہ بننے سے کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔