Tag Archives: khaleel ur rehman qamar

ماہرہ خان نے مجھے اپنی شادی پر نہیں بْلایا، خلیل الرحمٰن کا شکوہ



کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شکوہ کیا ہے کہ سْپر اسٹار ماہرہ خان نے اْنہیں اپنی شادی پر دعوت نہیں دی۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے ‘ایف ایچ ایم’ میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اْنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن نے ماہرہ خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماہرہ نے مجھے اپنی شادی دعوت نہیں دی لیکن اگر وہ مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیتی تو میں کبھی نہیں جاتا۔

خلیل الرحمٰن نے کہا کہ ماہرہ خان نے میرے خلاف ٹوئٹ کرکے غلطی کی تھی، اگر وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے مجھ سے رابطہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتیں تو میں دلائل دے سکتا تھا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن نے ماضی کا دردناک قصہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کئی سال پہلے، میری ڈھائی برس کی بیٹی نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا جس کے وجہ سے بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا۔

اْنہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی بیٹی کی اچانک موت پر دھاڑیں مار کر رویا تھا۔

خیال رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔

میرے نزدیک کو ایجوکیشن ہی غلط ہے،معاشرہ اسکے نتائج بھگت رہا ہے،خلیل الرحمان قمر



کراچی (این این آئی)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو ایجوکیشن نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ معاشرہ اسی کے نتائج بھگت رہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے لڑکوں کی کم عمر ی میں شادی اور ان کی زندگی سیٹ ہوجانے جیسی ترجیحات پر سوال کیا۔

اس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا شادی نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کئی گرل فرینڈز دستیاب ہیں لیکن اس دستیابی میں نقصان صرف لڑکی کا ہی ہے کیوں کہ جو لڑکیاں لڑکوں کو دوست بناتی ہیں انہیں شادی کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا جب کہ لڑکوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا جتنی گرل فرینڈز دستیاب ہوں گی مرد کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

اگر عورت اپنی حیا اور عزت کا خیال نہیں رکھے گی تو اس کافائدہ مردوں کو ہی ہوگا۔خلیل الرحمان قمر نے دوران گفتگو عورتوں کے لفظ ‘یار ‘ کے استعمال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان الفاظ سے سارا نقصان عورت کا ہی ہے۔

میری 19 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی، اس سے پہلے بھی میری کوئی دوست نہیں تھی، عورت کا کردار ہی مرد کے کردار کی بنیاد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک کو ایجوکیشن ہی غلط ہے کیوں کہ آپ اس کے نتائج بھگت رہے ہیں، لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز علیحدہ علیحد ہ ہونی چاہیے۔

بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا، خلیل الرحمن قمر



کراچی (این این آئی)ڈراما نگار و لکھاری خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ اچھی و نیک بیوی خدا کی نعمت ہے ،اہلیہ کے علاوہ کوئی بھی مرد کی بہتر تربیت نہیں کر سکتا،مائوں کے آگے سرجھکانے والے مرد بیویوں کے سامنے بھی سر جھکا لیا کریں، وہ بھی مائیں ہوتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ اچھا ڈرامہ یاسکرپٹ لکھنا صرف اچھی اردو لکھنے سے نہیں لکھا جا سکتا، نئے آنیوالے لکھاریوں کو سمجھنا چاہئے کہ اچھی تحریر لکھنا قدرت کا تحفہ ہوتا ہے، وہ دوسروں کی دیکھا دیکھی تحریری نہ لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ فائزہ افتخار اور عمیرہ احمد اچھی لکھاری ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھی دیگر ڈراما ساز چھے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھاریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پروڈیوسرز یا ہدایت کار کے دبائو میں آکر نہ لکھیں، وہ اپنی مرضی سے غیرت کرکے کہانیاں لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پروڈیوسر کی ہدایات کے مطابق نہیں لکھا ،اسی وجہ سے مشکل وقت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور بھوک برداشت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لکھے گئے مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کامیابی میں میرے بعد دوسرا بڑا ہاتھ ہمایوں سعید کا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ڈرامے میں بے وفائی کرنے والے افراد کو سزا بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شوہروں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ وہ بیویوں کے سامنے ان کے شوہر نہ بنیں،شوہر یہ سوچ ذہن سے نکال دیں کہ بیوی ان کے بتائے اصولوں یا باتوں پر چلنے یا عمل کرنے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد حضرات بیویوں کا ادب کریں، ان سے بحث نہ کریں، انہیں کم نہ سمجھیں، اگر وہ کبھی کبھی شوہروں کی بے عزتی بھی کرلیں تو انہیں برداشت کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی اور نیک بیوی خدا کی نعمت ہوتی ہے ،کسی بھی مرد کی تربیت بیوی کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جس طرح بیٹے اپنی مائوں کے آگے کچھ بول نہیں سکتے، سر جھکا لیتے ہیں، اسی طرح بیویوں کے سامنے سر جھکا لیا کریں، کیوں کہ وہ بھی مائیں ہوتی ہیں۔