Tag Archives: mahira khan

فلسطین کی حمایت کرنا ماہرہ خان کو مہنگا پڑگیا



معرو ف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل فلسطین کی حمایت کرنے پر “شیڈوبین” ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام فلسطین کے حق میں بولنے والے اکاؤنٹس کو “شیڈوبین” کرنے لگ گیا ہے۔

اب تک انسٹاگرام پر کئی اکاؤنٹس کو “شیڈوبین” کردیا گیا جن میں اب معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ اس پابندی کے باوجود بھی فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہ ہٹیں اور انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری فلسطین کا جھنڈے والا ایموجی بھی پوسٹ کردیا ہے۔

ماہرہ خان فلسطین کی صورتحال پر غمگین، بچوں سے اظہارِ یکجہتی



کراچی (این این آئی)غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے وہیں اداکارہ ماہرہ خان بھی غمگین ہیں۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر میں ایک بچہ بمباری سے متاثرہ علاقے میں فلسطین کا پرچم اپنے جسم پر لپیٹے کھڑا ہے۔اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا۔

ماہرہ خان نے اس تصویر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کاش، کاش ،کاش’۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی مایوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں



لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ماہرہ خان کی مایوں کی تصاویر بھی منظرعام پرآگئیں۔اداکارہ ماہرہ خان بزنس مین سلیم کریم کے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

ان کی شادی کی 2 اکتوبر کو مری میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی تصاویرکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ابھی اداکارہ نے اپنے آفیشیل اکائونٹ سے مایوں کی تصاویر جاری کیں ہیںجس میں انہوں نے دعائے خیر کی بھی تصاویر بھیجی ہیں۔اداکارہ نے اپنی دعائے خیر میں آف وائٹ رنگ کے حیدرآبادی کُرتے کے ساتھ سنہرے رنگ کا چوڑی دار پاجامہ پہنا تھا جبکہ مایوں میں انہوں نے روایتی پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنی بارات کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے لکھا میری والدہ کی ایک خواہش تھی کہ شادی کا آغاز دعا سے کریں۔

میری خوبصورت اماں جو ویل چیئر پر ہیں کسی کو لگتا ہے کہ وہ بہت کچھ نہیں کر سکتیں لیکن واقعی وہ سب کچھ اور کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بیٹھ کر نیچے کی سجاوٹ کا انتظام کیا۔