سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔